Home » Entertainment » سونم اور سائرس سہوکر میں دوستی

سونم اور سائرس سہوکر میں دوستی

ممبئی: دہلی سکس کی کبوتری یعنی سونم کپور آجکل فلم میں بطور فوٹوگرافر نظر آنیوالے فنی گائے وی جے سائرس سہوکر کے ساتھ اکثر ہوٹلنگ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں ۔ خبررساں ادارے کے مطابق سونم اور سائرس کے درمیاں اس دوستی کا سفر انکی فلم دہلی سکس کی شوٹنگ کے دورا ن پروان چڑھا۔اگرچہ کہ سائرس فلم کی شوٹنگ کے دوران تو سونم کی زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے لیکن حقیقی زندگی میں وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سونم اور سائرس کو ملے ہوئے چند ماہ ہی گزرے ہیں مگر دونوں ایک دوسرے پر فریفتہ ہیں اور بالی وڈ کا یہ نوجوان جوڑا نئی آنیوالے فلم عائشہ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہا ہے جو کہ جین آنسٹن کے ناول ایما سے ماخوذ ہے اس فلم کو سونم کے پاپا جی یعنی انیل کپور پروڈیوس کررہے ہیں۔ دوسری جانب ایک انٹرویو میں سائرس نے بھی سونم کو اپنے لئے انرجی قرار دیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ سونم پچھلےجنم میں ضرورانکی ڈاکٹر رہی ہوں گی کیونکہ کمزوری کی صورت میں وہ ان کیلئے انرجی کا کردار اداکرتی ہیں۔