Home » Business » ملک بھر میں دس سگریٹ والے پیکٹس کی فروخت پر پابندی

ملک بھر میں دس سگریٹ والے پیکٹس کی فروخت پر پابندی

اسلام آباد : وزارت صحت نے ملک بھر میں دس سگریٹ والے پیکٹس کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم اکتوبر 2011 سے ہو گا، دس سگریٹ والے پیکٹ کی فروخت پر پابندی کا مقصد نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق سگریٹ کے چھوٹے پیکٹس پر پابندی کے حوالے سے متعلقہ اداروں اور حکام کوآگاہ کر دیا گیا ہے۔