Home » Business » پی ایس او نے واجبات کی دائیگی کیلئے30ستمبر کی ڈیڈ لائن دیدی

پی ایس او نے واجبات کی دائیگی کیلئے30ستمبر کی ڈیڈ لائن دیدی

کراچی : پی ایس او نے حبکو اور کیپکو کو واجبات کی دائیگی کیلئے تیس ستمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔پی ایس او ذرائع کے مطابق اگر دونوں کمپنیوں نے واجبات ادا نہ کئے تو انکو فرنس آئل کی فراہمی دوبارہ منقطع کی جا سکتی ہے۔جبکہ حکومت نے پی ایس او کے سرکلر ڈیٹ میں کمی لانے کیلئے مزید بارہ ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب پی ایس او کو گزشتہ دوہفتوں کے دوران چوبیس ارب روپے کی ادائیگیاں ہو گئی ہیں تاہم اسوقت بھی پی ایس او کو مختلف اداروں نے ایک کھرب پچیس ارب کے لگ بھگ ادا کرنے ہیں۔