Home » Business » رواں مالی سال پیٹرولیم شعبے کے قرضے 280ارب روپے ہوجائیں گے

رواں مالی سال پیٹرولیم شعبے کے قرضے 280ارب روپے ہوجائیں گے

اسلام آباد: رواں مالی سال کے آخر تک پیٹرولیم کے شعبے میں زیر گردش قرضوں کا حجم دو سو اسسی ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری نے بتایا کہ سرکلر ڈیٹ کا معاملہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے اور رواں مالی سال کے آخر تک اس کا مجموعی حجم دو سو اسسی ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او عرفان قریشی کا کہنا تھا کہ سرکلر ڈیٹ کا معاملہ حل نہ ہوا تو نظام معطل ہوجانے کا خدشہ ہے۔ سیلاب سے پی ایس او کی تنصیبات کو بیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔