Home » Business » راجہ پرویز اشرف کی ونڈ انرجی پرجیکٹ پر کام کرنے کی ہدایت

راجہ پرویز اشرف کی ونڈ انرجی پرجیکٹ پر کام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشر ف نے متبادل توانا ئی بورڈ کو دو سو سے پانچ سو میگا واٹ کے ونڈ انرجی پروجیکٹ کے قیام کیلئے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ کی تجاویز پر فوری کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔لوکل مینوفیکچررز کے ساتھ ونڈ انرجی پروجیکٹ پر بین الوازرتی اجلاس میں انھوں نے کہاکہ پاکستان میں ہوا سے توانائی حاصل کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں، جس کیلئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جاری ہے ، اس حوالے سے کئی سرمایہ کاروں کو لائسنس بھی جاری کئے گئے ہیں۔