Home » Business » بھارت سے ٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی

بھارت سے ٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی

کراچی : ملک میں ٹماٹر کی قلت کے بعد بھارت سے ٹماٹر کی درآمد شروع کردی گئی ‘ 90 ٹرک کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ بدھ کو سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے ذرائع نے کہا کہ اگرٹماٹر درآمد نہیں کیاجاتا تو بڑھتی ہوئی طلب کے باعث فی کلوٹماٹر سوروپے سے بھی تجاوز کرجاتا۔کراچی سبزی منڈی ہول سیل ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر شاہ جہاں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ سیلاب سے فصلوں سے کی تباہی کے باعث سبزی کی سپلائی میں کمی ہوگئی تھی جسے پورا کرنے کیلئے پڑوسی ممالک سے سبزی درآمد کی جارہی ہے ۔بدھ کوبھارت سے 90 ٹرک پاکستان پہنچ گئے ہیں جو پنجاب اور سرحد میں ٹماٹر کی طلب پورا کرنے کیلئے سپلائی کئے جائیں گے ۔ ان کاکہنا تھاکہ طلب پورا کرنے کیلئے بھارت سے یومیہ 80 سے 90 ٹرک درآمد کئے جائیں گے ۔ سپلائی میں بہتری کے بعدریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر65 سے 70 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔