Home » Business » رواں مالی سال کے ابتدائی3ماہ، تجارتی خسارہ3ارب85کروڑ ڈالر

رواں مالی سال کے ابتدائی3ماہ، تجارتی خسارہ3ارب85کروڑ ڈالر

کراچی:رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں تجارتی خسارہ22.3فی صد اضافے کے ساتھ تین ارب85کروڑ ڈالر رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر ملکی برآمدات16.7فیصد اضافے کے ساتھ5ارب18کروڑڈالر رہیں جبکہ اسی عرصے میں ملکی درآمدات19فیصد اضافے کے ساتھ نو ارب ڈالر رہیں۔ ستمبر کے مہینے میں برآمدات8.6فیصد اضافے کے بعد ایک ارب62کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 8.6 فیصد کم ہیں جبکہ درآمدات 7.8 فیصد کمی کے بعد دو ارب78 کروڑ ڈالر رہیں۔ برآمد اور درآمد کنندیگان کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد آمد ورفت کے راستے اب تک مکمل طور پر بحال نہین ہوسکے ہیں اور اس وجہ سے تجارتی سرگرمیاں تاحال معمول پر واپس نہیں آسکیں ہیں۔