Home » Business » سیلاب سے22لاکھ بیلز کپاس تباہ ،30 لاکھ بیلز درآمد کرنا ہونگی

سیلاب سے22لاکھ بیلز کپاس تباہ ،30 لاکھ بیلز درآمد کرنا ہونگی

کراچی :سیلاب کے باعث22لاکھ بیلز کپاس تباہ ہوئی جس کے بعد مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستان کو 30 لاکھ بیلز سے زائد کپاس ملک میں درآمد کرنا ہوگی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کیلئے کپاس کا پیداواریہدف1 کروڑ40 لاکھ بیلز رکھا گیا تھا مگر سیلاب کے بعد صورتحال قدرے مختلف ہے۔ ملک کی1کروڑ60 لاکھ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے درآمدات پر ہی انحصار کرنا پڑے گا جس کے لیے بھارت سب سے زیادہ موزوں ہے جس کے لیے10 لاکھ بیلز کا آرڈر پاکستان بھارت کو دے چکا ہے اور یہ کپاس نومبر تک ملک میں آجائیگی۔ احسان الحق نے ٹیکسٹائل کے شعبے پر عائد ہونیوالے اصلاح شدہ سیلز ٹیکس کے نفاذ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے صنعت ٹھپ ہو کر رہ جائے گی۔