Home » Business » یورپی یونین میں درآمدات کی اجازت سے شوگرملزکو بھی فائدہ ہوگا

یورپی یونین میں درآمدات کی اجازت سے شوگرملزکو بھی فائدہ ہوگا

اسلام آباد:یورپی یونین کی جانب سے مجوزہ بغیر ڈیوٹی پاکستانی مصنوعات کی درآمدات کی اجازت ملنے سے پاکستان کی شوگر ملز کی صنعت کو بھی فائد ہوگا۔ کامرس سیکرٹری ظفر محمود کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے مجوزہ آزاد تجارتی راہداری سے پاکستان شوگر ملز کی جانب سے یورپی ممالک کو ایتھا نول کی برآمدات پر30 فیصد ڈیوٹی ختم ہونے سے اس کے برآمدی حجم میں اضافہ متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رعایت کے منظور ہونے کے بعد پاکستان سے ایتھانول کی یورپی ممالک میں برآمدات موجودہ2 لاکھ50 ہزار ٹن سے بڑھ کر3 لاکھ ٹن سالانہ تک متوقع ہے۔