Home » Business » کراچی اسٹاک میں مثبت رجحان،100انڈیکس میں3پوائنٹس کا اضافہ

کراچی اسٹاک میں مثبت رجحان،100انڈیکس میں3پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوسرے روز بھی سات ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح پر مزاحمت دیکھی گئی۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن جاری رہا ایک موقع پر انڈیکس سات ہزار256 پوائنٹس کی سطح پربھی دیکھا گیا مگر بینکس اور انرجی اسٹاکس میں فروخت کے رحجان نے مارکیٹ کی تیزی کو محدود کردیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای ہنڈریڈ انڈیکس تین پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ سات ہزار176 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم بارہ کروڑشیئرز رہا ۔ آج سب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت بتیس پیسے کمی کے بعد پچیس روپے پچپن پیسے ہوگئی ۔ماہرین کا خیال ہے کہ آنیوالے دنوں میں انڈیکس سات ہزار دو سو پوائنٹس کی حد عبور کرسکتا ہے ۔