Home » Article » کمشنر گوجرانوالہ کی عوامی خدمات۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:علامہ محمد اشرف شاکر

کمشنر گوجرانوالہ کی عوامی خدمات۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:علامہ محمد اشرف شاکر

کسی بھی انسان کی کامیابی و ناکامی کے موجب اس کے ارد کرد گھومنے والے دوست ہوتے ہیں جو اس کو طرح طرح کے مشورے دیتے ہیں اگر مشیر مخلص و وفادار ہو تو بندہ ہر میدان میں کامیاب ہوتا ہے اگر یار لالچی و مفاد پرست ہوں تو انسان ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا اس لئے حضرت علیؑ شیر خدا سے کسی نے سوال کیا کہ حضورؐکے زمانے میں اتنی افراتفری نہیں تھی جتنی آپ کے دور ے سلطنت میں ہے حسنینؑ کے بابا نے فرمایا آقاؐ دوجہاں کو مشورے دینے والا میں تھا۔ اور میرے مشیران تم جیسے لوگ ہیں معلوم ہوا کہ انسانی زندگی کے اندرمشیران کا بہت بڑا عمل دخل ہوتا ہے اس لیے عقل مند وہ ہے جو دوستوں میں سے اچھے مشیران کا انتخاب کر ے آج کل کمشنر گوجرانوالہ کی عوامی خدمات و شہر کو خوبصورت بنانے کا ستارہ آفق کے کنارے پرچمک رہا ہے دن رات شہر کو سنوارنے کے لئے کمر بستہ رہتے ہیںاور ان کی خدمات نظرآرہی ہیں کمشنر صاحب کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ انکے معاون محترم ریاض احمد بٹ اسسٹنٹ کمشنر اور میاں عتیق احمد ڈائریکٹر ارٹس کونسل و دیگر مخلص ساتھی ہیں۔میاں صاحب نے آرٹس کونسل ہال کو عوامی ہال قرار دیا ہے تقریبا آئے روز طلباء و طالبات کے مستقبل کو خوبصورت بنانے کے موقع پر تقریبات کرنے کے علاوہ دیگر شعبہ زندگی پر بہترین پروگرام کرواتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد بٹ صاحب کے اندرپہلے ہی خدمت خلق کا دریا موجزن تھا ۔ سعید احمد واہلہ صاحب نے کمشنر کا قلمدان سنبھالاجوبٹ صاحب کے لئے سونے پر سہاگہ ہے اب سعید احمد واہلہ صاحب کی ٹیم کے بہترین کھلاڑی ریاض احمد بٹ صاحب ہیں جو دفتر کے اندر افسر شاہی نہیں کرتے بلکہ اپنے باس کے ہمراہ شہر کے دورے کرکے اس کو خوبصورت و ترقی کی مکمل پلاننگ کرتے ہیں۔ شیرانوالہ باغ پھاٹک کا درینہ مسلہ تھا ۔ کمشنر صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شہریوں کی سہولت کے لئے فوری ریلوے پھاٹک کو کھولنے کا حکم دیا تقریباہر روز مختلف محکمہ جات کے ذمہ دار افسران کے علاوہ علما اکرام ،وکلا ،طلباء، این جی اوزکی واہلہ صاحب میٹنگ طلب کرکے گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لے کر آئندہ کیلئے بریفنگ دیتے ہیں وہ دن دور نہیں کہ گوجرانوالہ کے ماتھے سے ایشیا کے گنداترین ہونے کی پیشانی خاک میں مل جائے گی اور انشااللہ واہلہ صاحب کی تعیناتی کے دوران ہی شہر کے ترقیاتی کام بہت تیزی سے مکمل ہو کر ایشیاکا خوبصورت شہر کہلائے گا ۔ میرے تجزیے کے مطابق کمشنر صاحب کم کھاتے ہیں اور کم سوتے ہیں ہر وقت فرائض منصبی نبھانے کیلئے سوچ و فکر کی دنیا میں کھوئے رہتے ہیں دن رات ایسے منصوبے بناتے ہیں جس سے گوجرانوالہ اور اُس کے باسیوں کو فائدہ ہو ان کی کامیابی کا سہرا ان کے مخلص مشیران کے سر ہے۔