Home » Article » طبی مشورے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:حکیم و ڈاکٹر محمد انور

طبی مشورے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تحریر:حکیم و ڈاکٹر محمد انور

سوال ۔ حکیم و ڈاکٹر صاحب میری عمر چالیس سال ہے ، عرصہ دس سال سے بلڈپریشر کا مریض ہوںڈاکٹر حضرات کہتے ہیں ساری زندگی دوائی کھانی پڑھے گی ، کیا اس کا کوئی علاج ہے اور ہے تو کتنے عرصہ میں آدمی ٹھیک ہو جاتا ہے، محمد عارف لاہور 
جواب:۔ محمد عارف صاحب آپ ترباق خشار سات سات گرام صبح شام کھانے سے پہلے لیں اور قرص فشار دو ، دو کھانے کے بعد استعمال کریں ، آپ اس دوائی کو دو مہینے جاری رکھیں اور اِس کا رزلٹ دیکھیں ، اللہ تعالیٰ آسانی فرما دیں گے ، عارف صاحب شفاء تو اللہ تعالیٰ نے دینی ہے اُس سے رو ، رو کر مانگیں اللہ تعالیٰ ایک دن میں لکھ دیں تو کون پوچھنے والاہے ، رہی ڈاکٹروں کی بات تو وہ بھی نہیں چاہتے ساری زندگی دوائی کھلائی جائے لیکن جب کوئی حل نہ نکلے تو وہ کیا کریں ، وہی بات طب کی تو میں اِس سے پہلے کئی دفعہ لکھ چکا ہوں کہ طب میں کوئی علاج بھی ساری زندگی کا نہیں، میرے تجربات میں آج تک کوئی مریض ایسا نہیں گزرا جس کا علاج سالوں سال کرنا پڑے ، چلو دو چار ماہ تو لگ سکتے ہیں لیکن سال نہیں بلڈپریشر تو ایسا مرض ہے ہی ہی نہیں جو تین چار ماہ میں ٹھیک نہ ہو ، بلڈپریشر کے مریضتو پہلے مہینے ہی خوشیاں مناتے ہیں کہ میں ٹھیک ہوں ، بلڈپریشر قابلِ علاج مرض ہے اور چند مہینوں کا علاج ساری زندگی دو بارہ بلڈپریشر نہیں ہوتا ، اِس سے احسان کیا ہے ، اصل مسئلہ آدمی اپنے گناہوں کی توبہ کرنے کو تیار نہیں سچی توبہ کرے تو اللہ سے جو مانگے اللہ دے دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی مرض کوئی مسئلہ نہیں ، اللہ تعالیٰ کہتے ہیں ابھی کسان سے نہیں ملتا آدمی ٹھیک ہو جاتا ہے ، قرآن گواہ ہے حضرت ایوب علیہ اسلام اٹھارہ سال بیمار رہے جب اللہ تعالیٰ سے تندرستی مانگی اور اللہ تعالیٰ تندرستی دی تو ایک گھڑی میں پل بھر میں ٹھیک ہو گئے اے میرے اللہ ایوب اِس پانی سے نہاؤ اور اِسے پی لو ، اُسی وقت تندرستی بھی ، طاقت بھی حسن بھی ، اولاد بھی ، مال بھی سب دنیا اور آخرت ، عزت وقار سب ایک انسان بدل گیا ، کھانا حرام پہننا حرام سود جھوٹ فراڈ ، دین سے دور ، نہ حق اللہ نہ حقوق العباد تو دعا کیسے قبول ہو گی ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو توبہ کی توفیق دے ،آمین
سوال۔ حکیم و ڈاکٹر صاحب میری عمر پچیس سال ہے ، اور میرے چہرے پر مردوں کی طرح بال آنا شروع ہیں ، ایسے لگتا ہے جیسے داڑھی آ رہی ہے ، عورت کے چہرے پر یہ غیر ضروری بال آنا بہت بڑا عیب ہے اِس کا کیا حل ہے ، مبیہا، سیالکوٹ
جواب:۔مبیہا صاحبہ آپ اپنے خون کا مکمل ٹسٹ کروا کر مجھے بھیجے ، یہ بال کیوں آتے ہیں ، یہ ہارمون کی کمی بیشی سے آتے ہیں جس کا تعلق خون سے ہے اپنے خون کا ٹسٹ کروا کر جو جو کمی ہے اُس کا علاج کروائیں تا کہ آپ کے ہارمون بہتر کام کریں اور یہ بال رک جائیں ، ہر مہینے ایک شیشی مستورین اور ایک مینوتات کھانے کے بعد 3مہینے جاری رکھیں مینوتات کھانے کے بعد تین مہینے جاری رکھیں ، اور دو بارہ رابطہ کریں ، انشاء اللہ یہ غیر ضروری بال رک جائیں گے ، اور آپ ٹھیک بھی ہو جائیں گی 
سوال ۔ حکیم صاحب میری عمر چوبیس سال ہے ، سینے میں جلن رہتی ہے اور یہ مرض بہت پرانا ہے ، عائشہ بی بی ملک وال
جواب:۔عائشہ صاحبہ آپ روزانہ صبح ایک چمچ شہد لیں اور کھانا کے بعد قرص الکلی دو ،دو استعمال کریں انشاء اللہ آپ ٹھیک ہو جائیں گی 
سوال ۔ ڈاکٹر صاحب میری عمر سنتیس سال ہے ، جسمانی کمزوری اور لیکوریا کی تکلیف رہتی ہے مہربانی فرما کر اِس کا علاج لکھ دیں ، غزالہ شاہین علی پور چٹھہ
جواب :۔ غزالہ شاہین صاحبہ آپ صبح شام تن سیکھ پانچ چمچ چائے والے ایک گلاس پانی ڈال کر پییں اور رات کو حب مرواریدی دودھ کے ساتھ استمعال کریں انشاء اللہ کمزوری بھی اور لیکوریا بھی ٹھیک ہو جائے گا ، 
سوال ۔ حکیم ڈاکٹر صاحب مجھے تخمہ کی بیماری ہے اور بہت علاج کروایا ہے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا ، ربیہ کوثر گوجرانوالہ
جواب :۔ ربیہ کوثر صاحبہ آپ جوارش جالینوس سات گرام روزانہ ناشتہ سے پہلے استعمال کریں ، اور جوارش زنجیل کھانے کے بعد سات گرام صبح شام استعمال کریں، انشاء اللہ آپ ٹھیک ہو جائیں گی ، اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو شفاء کاملہ عطاء فرمائے آمین سمہ آمین۔