Home » Sports » قومی کرکٹ تربیتی کیمپ کا آج آخری دن,یونس خان کیمپ میں شامل

قومی کرکٹ تربیتی کیمپ کا آج آخری دن,یونس خان کیمپ میں شامل

لاہور : جنوبی افریقہ سے سیریز کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کاآج آخری دن ہے۔سابق کپتان یونس خان نےکیمپ جوائن کرلیا۔قذافی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ کے آخری روز کھلاڑی دوسیشن میں پریکٹس کریں گے،جس میں فیلڈنگ پرزیادہ توجہ دی جائیگی۔ سابق کپتان یونس خان نے بھی بدھ کی شام کیمپ جوائن کرلیا،وہ ٹیم میں واپسی پر عمدہ کارکردگی پیش کرنے کیلئے پراعتماد ہیں اور جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب لاہور سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی،جہاں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کا آغاز چھبیس اور ستائیس اکتوبر کو دوٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سے ہوگا۔منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو پی سی بی کا تیارکردہ نیا ضابطہ اخلاق دیدیا گیا ہے، کھلاڑیوں دبئی روانگی سے پہلے اس پر دستخط کردیں گے۔