Home » Sports » آئی سی سی کی بھارت اورسری لنکابورڈ کیخلاف تحقیقات

آئی سی سی کی بھارت اورسری لنکابورڈ کیخلاف تحقیقات

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارتی کرکٹر سریش رائناکی بک میکرزکی ساتھی سے ملاقات کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹرسریش رائنا کے غیر قانونی بکی سے بلاواسطہ تعلقات کاانکشاف ہواہے۔دورہ سری لنکا کے دوران سریش رائنا نے بکی کی خاتون ساتھی سے کئی بار ملاقات کی۔ رائناکی ان ملاقاتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سری لنکابورڈ نے بھارتی بورڈ کوبھی بھیجیں لیکن بی سی سی آئی نے سریش رائنا کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ برطانوی اخبارکے مطابق آئی سی سی نے سریش رائنا کے غیرقانونی بکی کی خاتون ساتھی سے تعلقات کے ثبوت ملنے کے باوجودکوئی کارروائی نہ کر نے پر بھارتی بورڈ کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔اسکے علاوہ سری لنکا بورڈ سے بھی استفساراور تفتیش کی جارہی ہے کہ انہوں نے ملنے والے شواہدآئی سی سی کے بجائے بھارتی بورڈ کو کیوں بھیجے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس خبر کو بے بنیادقراردیکر سری لنکن بورڈ کی جانب سے کسی بھی قسم کی رپورٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔