Home » Sports » فارمولاون ریس : کورین گراں پری میں فرنینڈو آلانسو کی کامیاب

فارمولاون ریس : کورین گراں پری میں فرنینڈو آلانسو کی کامیاب

سیئول : اسپین کے فرنینڈو آلانسو نے فارمولاون ریس کورین گراں پری جیت لی ۔ جنوبی کوریا میں ہونیوالے ریس کا آغاز بارش کے باعث تاخیر سے ہوا، جس میں آلانسو نے دو گھنٹے اڑتالیس منٹ اور بیس اعشاریہ آٹھ سکینڈ میں کامیابی حاصل کی۔ برطانیہ کے لوئس ہیملٹن چودہ اعشاریہ نو سیکنڈ کے فرق سے دوسرے اور فلیپے ماسا تیس اعشاریہ آٹھ سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہے۔سال کی دو ریس ابھی باقی ہیں اورچیمپیئن بننے کیلئے آلانسو کو نئے اسکورنگ سسٹم کے تحت پچاس پوائنٹس حاصل کرنے ہیں لیکن ہسپانوی ڈرائیور اب تک پانچ ریس جیت چکے ہیں۔ آلانسو مجموعی برتری میں دو سو اکتیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ دوسو بیس پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیاکے مارک ویبر دوسرے اور دو سو دس پوائنٹس حاصل کرکے لوئس ہیملٹن تیسرے نمبر پر ہیں۔