Home » Sports » پاکستان ورلڈ کپ کے لئے مضبوط امیدوار ہے، یونس خان

پاکستان ورلڈ کپ کے لئے مضبوط امیدوار ہے، یونس خان

دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کو ورلڈکپ کے لئے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں فتح کے ساتھ اپنے کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سنیئر کھلاڑی اپنی زمہ داری نبھائیں تو پاکستان ٹیم وننگ ٹریک پر آسکتی ہے۔یونس خان نے کہا کہ پاکستان ورلڈ کے لئے مضبوط امیدوار ہے، ان کی خواہش ہے کہ وہ میگا ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں اور اپنے کیریئر کا اختتام شاندار انداز میں کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے، اب ان کی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر کے اپنی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔