Home » Sports » ذوالقرنین کی جگہ عدنان اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

ذوالقرنین کی جگہ عدنان اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کو پر اسرار چھوڑ کر دبئی سے انگلینڈجانے والے وکٹ کیپرزوالقرنین حیدر کی جگہ عدنان اکمل کو متحدہ عرب امارات طلب کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عدنان اکمل کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ دبئی میں ٹیم مینجمنٹ نے کیا جس کے بعدقومی سلیکشن کمیٹی سے عدنان اکمل کوطلب کرنے کی باقاعدہ درخواست کی گئی ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عدنان اکمل کو راولپنڈی سے لاہورفوری طور پربلا لیا گیا ہے تاکہ ان کے سفری دستاویزات کو مکمل کیا جا سکے ۔ 25 سالہ عدنان اکمل قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ کا میچ سوئی جانب سے راولپنڈی کے خلاف کھیلنے راولپنڈی میں تھے ۔ عدنان اکمل وکٹ کیپر کامران اکمل اور مڈل آرڈربیٹسمین عمراکمل کے بھائی ہیں ۔