Home » Entertainment » کیوبا: دوسرے ٹینگو ڈانس فیسٹیول کا آغاز

کیوبا: دوسرے ٹینگو ڈانس فیسٹیول کا آغاز

ہوانا: کیوبا میں دوسرے ٹینگو ڈانس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ میلے میں رقص کے سو سے زائد مداح اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں ٹینگو ڈانس فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا۔ ڈانس فیسٹیول میں سو سے زائد ٹینگو ڈانس کے مداح اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔میلے میں ارجنٹینا سے مدعو کئے گئے رقص کے استاد خصوصی لیکچرز دیں گے۔ فیسٹیول میں ڈانس شوز، کانفرنسز اور ٹینگو ڈانس پر کتب کی پریزنٹیشن بھی دی جائے گی۔ تقریب کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد ٹینگو کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔