Home » Sports » ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کی وجوہات معلوم نہیں، کنیریا

ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کی وجوہات معلوم نہیں، کنیریا

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کی وجوہات معلوم نہیں، آخری لمحات میں دبئی جانے سے روک دیا گیا۔ دانش کنیریا کو جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں کنیریا نے کہا کہ وہ دبئی جانے کے لئے مکمل طور پر تیار تھے اور اچانک انہیں بتایا گیا کہ وہ دبئی نہیں جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک انہیں دبئی سفر نہ کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں اور نہ ہی بورڈ نے ان سے کوئی بات کی ہے۔ اس معاملے پر قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا کو بورڈ نے ایک پالیسی کے تحت دبئی جانے سے روکا ہے وہ اس کے متعلق مزید کوئی بیان نہیں دینا چاہتے۔ واضح رہے کہ دانش کنیریا پر کاؤنٹی کرکٹ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزامات لگائے گئے تھے تاہم بعد میں انہیں ان الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔ دانش کنیریا پاکستان کی طرف سے 61 ٹیسٹ میچوں میں 261 وکٹیں حاصل کر چکے ہیِں۔