Home » Sports » پی سی بی نے ذوالقرنین حیدر کاکنٹریکٹ معطل کردیا

پی سی بی نے ذوالقرنین حیدر کاکنٹریکٹ معطل کردیا

لاہور: پی سی بی نے ذوالقرنین حیدر کاکنٹریکٹ معطل کردیا۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جی ایم میڈیا ندیم سرور نے کہاکہ وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر پر تاحیات پابندی نہیں لگائی گئی۔ تحقیقات کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ جس کے بعد سزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس معاملے پر پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی پر ضابطہ اخلاق کی پابندی لازم ہے، ذوالقرنین نے اتنا بڑا قدم اٹھانے کیلئے کسی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا اور میڈیا رپورٹس سے لگتا ہے کہ ان کے اہلخانہ بھی بے خبر ، تھے، ذوالقرنین صورتحال کے حوالے سے سیکورٹی منیجر، ٹیم منیجمنٹ، آئی سی سی اور دبئی پولیس میں سے کسی سے بھی رابطہ کرسکتا تھا مگر اس سے ایسانہیں کیا۔