Home » Sports » گوانگ ژو میں کل سے 16ویں ایشن گیمز کا آغاز،تیاریاں مکمل

گوانگ ژو میں کل سے 16ویں ایشن گیمز کا آغاز،تیاریاں مکمل

گوانگ ژو;چین کا ایک اور شہرگوانگ ژوکھیلوں کی تاریخ میں نیا باب رقم کرنے جا رہا ہے، جہاں کل سے سولہویں ایشین گیمز کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہو گا۔گوانگ ژو میں کھیلوں کا یہ میلہ27نومبر تک جاری رہے گا۔ کئی سالوں کی پلاننگ اور بلینز آف ڈالرز خرچ کرنے کے بعد گوانگ ژو16ویں ایشین گیمز کیلئے پوری طرح تیار ہے۔2008 میں جہاں بیجنگ نے اولمپکس کی تاریخ میں نیا باب رقم کیا تھا،وہیں اب گوانگ ژو کے آرگنائزر ایشین گیمز میں بہت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔شہر کے انفراسٹرکچر پر خطیررقم خرچ کی گئی ہے۔ ایک نیا ریلوے اسٹیشن ، چمکتا ہوا ٹریڈ سینٹر، ایڈیشنل سب وے ، ہاؤسنگ پراجیکٹس ، ہائے ویز اور نئے پلوں کی تعمیر اس باب کا حصہ ہیں ۔58 سپورٹنگ وینیوز کی مرمت اور ان کے علاوہ 12 نئے وینیوزکی تعمیر کا کام ستمبر میں مکمل ہو چکاہے۔ سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک سکیورٹی فائر وال بھی بنائی کی گئی ہے جو130 چیک پوائنٹس پر مشتمل ہے۔ 12 سے27 نومبر تک جاری رہنے والے گیمز میں45 ملکوں سے12ہزار ایتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کریں گے۔پاکستان کا168رکنی دستہ17 گیمز میں حصہ لے گا۔ جس میں بیس بال، بلیئرڈز ،اسنوکر، باکسنگ، ہاکی، جوڈو، کبڈی ، کراٹے، سیلنگ، اسکواش ، والی بال ، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، وشو، ٹینس، فٹبال اور کرکٹ شامل ہیں۔ ویمن کرکٹ ٹیم سمیت پاکستان کی دس سے زائد ٹیمیں چین روانہ ہو گئی ہیں ۔