Home » Entertainment » اداکارہ رانی کی سولہویں برسی منائی گئی

اداکارہ رانی کی سولہویں برسی منائی گئی

لاہور: لالی وڈ کی دلکش اداکارہ رانی کی سولہویں برسی بدھ کو منائی گئی۔رانی کے تن بدن میں فن کی ایسی لو لگی تھی جو اس کے انگ انگ سے پھوٹا کرتی تھی۔ وہ بولتی تو پھول جھڑتے، وہ جذبوں کا اظہار کرتی تو چہرہ سچے جذبات کا ترجمان بن جاتا، وہ رقص کرتی تو اس کے سراپے کا لوچ دیکھنے والوں کو دم بخود کردیتا۔رانی نے اپنے چاہنے والوں کی تفر یح طبع کے لئے کئی کرداروں کے لبادے اوڑھے۔ انجمن، تہذیب، امراوٴجانِ ادا، ثریا بھوپالی، بہارو پھول برساوٴ اور ناگ منی جیسے کرداروں کو امرکر دینے والی رانی ازدواجی زندگی کے سکون سے محروم رہی جس کا اسے قلق رہا۔رانی کی اکلوتی بیٹی رابعہ اور اس کے شوہر ڈاکٹر انور نے لاہور سے اسی کلومیٹر دور مجو چک میں دس کنال اراضی پر اپنی والدہ اور ساس کے نام پر رانی رفیقن خیراتی ہسپتال تعمیر کیا ہے جہاں سے فیض یاب ہونے والے سینکڑوں نادار مریض مرحومہ کی بخشش کے لئے دعا گو رہتے ہیں۔ رانی نے اپنے حْسن جمال اور فن کے ذریعے لاکھوں دلوں کو تسخیر کیا۔ وہ ایک اعلیٰ پائے کی فنکارہ تھیں جن کے ذکر کے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ مکمل نہیں ہو سکتی۔