آئی اے ای اے او رایران کے درمیان مذکرات ناکام

 

ویانا:عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اورایرانی حکام کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے۔ آئی اے ای اے کی ٹیم کسی معاہدے کے بغیر واپس لوٹ گئی۔آئی اے ای اے کے چیف اسلحہ انسپکٹر ہرمن نیکارٹسHerman Nackaerts نے ویانا سے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات دو روز تک جاری رہے۔ تاہم مذاکرات میں تنصیبات کے معائنے کے طریقہء کار سمیت کسی بھی بات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ ایران کا دورہ کرنے والے معائنہ کاروں نے آئی اے ای اے کے اعلیٰ حکام کو بتایا کہ ایران کے ساتھ اختلافات برقرارہیں۔