آسٹریلیا میں سیلاب سے 16 ہزار افراد بے گھر ہوگئے

سڈنی:آسٹریلیا میں سیلاب سے 16 ہزار افراد بے گھر جبکہ دو ہزار افراد اب بھی سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویل میں شدید بارش سے مواصلات، ٹرانسپورٹ اور معمولات زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کی شدت کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں بھی دشواریاں آ رہی ہیں جس کی وجہ سے 16 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور تقریباً دو ہزار افراد بھی سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں گھر سیلابی ریلے میں تباہ ہو گئے ہیں تاہم باقی ماندہ افراد کیلئے ابھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔