گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) برادری ‘قبیلے یا خاندان متحد اور منظم ہو کراپنی برادری کی فلاح و بہبود ترقی سمیت ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اوربرادریوں کو متحد منظم کرکے انہیں چلانے والے خدائی خدمتگار عبادت کررہے ہوتے ہیں جن کا کام نفرتوں‘ قدورتوں کا خاتمہ کرکے اخوت بھائی چارے کا فروغ ہوتاہے۔ مغل برداری ایک بڑا خاندان اور قبیلہ ہے جس کا ملکی سیاست میں نمایاں کردا رہے اور یہ محنتی وفادار ہنرمند صعنت و حرفت ،علم و دانش سے تعلق رکھنے والا خاندان مسلم لیگ (ن) سے نظریاتی وابستگی رکھتاہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت مغل برادری کے قائدین کی وفادایوں پرانہیں سلام پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما میاں حمزہ شہباز شریف نے تنظیم مغلیہ پاکستان کے صدر محمد ارشد مغل سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ آنے والے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت مغل برادری سے کئے گئے وعدوں کے مطابق انہیں عملی جامہ پہناتے ہوئے مغل برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح مغل برادی نے گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 92 میں اپنا بھرپور کردارادا کیاتھا آنے والے جنرل الیکشن میں بھی بڑھ چڑھ کر ضلع بھر بلکہ پاکستان بھرمیں کرے اور ثابت کردے کہ خاندان مغلیہ آج بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر محمد ارشد مغل نے کہا کہ مغل برداری نظریاتی طور پر مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہے اور ہر موقع پر ہماری ہمدردیاں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہی رہی ہیں تاہم برادری کے چند افراد شخصیات راہنما دوسری جماعتوں سے بھی تعلق رکھتے ہیں مگر اکثریت مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور گوجرانوالہ میں مغل برادری سابق ایم پی اائے و مسلم لیگ ن سٹی کے صدر عبدالراؤف مغل کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور آنے والے الیکشن میں مغل برادری کسی محاذ پر پیچھے نہیں رہیں گے۔