الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کی 7نشستوں پر 18فروری کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی امیدوار کو دس لاکھ روپے سے زائداخراجات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولنگ اسٹیشنز کے قریب کوئی کیمپ بھی نہیں لگائے جاسکیں گے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے گا۔ 18فروری کو سندھ اسمبلی کی 6اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب ہوں گے۔