واشنگٹن:امریکی صدر براک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ 9/11کے بعد امریکا نے جلد بازی میں فیصلے کیئے۔ امریکی سیکورٹی کونسل سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ القاعدہ امریکا پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ گذشتہ آٹھ سالوں میں امریکا دہشت گردی کیخلاف اپنا راستہ کھو چکا تھا۔ گوانتاناموبے جیل بند کرنے کے اعلان پرقائم ہوں۔ القاعدہ کو شکست دینے کے لئے نئی پارٹنر شپس قائم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوانتا ناموبے جیل ہر حالت میں بند کی جائیگی تاہم کچھ قیدیوں کو محفوظ جیلوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔امریکی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے کسی قیدی کو گوانتا ناموبے جیل سے رہا نہیں کیا جائے گا۔