اوباما کی افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ پریس کانفرنس

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ القاعدہ کی کمر توڑدی اب افغانستان سے امریکا پر حملہ نہیں ہوسکے گا۔امریکہ میں افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا ،پاکستان کی جانب سے طالبان رہنماوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا افغان طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا افغان صدر سے طالبان کادفترکھلوانےپربھی اتفاق ہوا ہے اور افغان عمل میں طالبان کو شریک کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔امریکین صدر نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دوہزار چودہ میں افغان فورسز سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داری سنبھال لیں گی ، امریکی صدر نے امن کے قیام کے لیے افغان حکومتوں کے تعاون کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا امریکی صدر سے سیکیورٹی کی ذمہ داری منتقل کرنےپربات ہوئی ان کا کہنا تھا امریکی صدر سے قطرمیں افغان طالبان کادفترکھولنےپر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایاافغان طالبان امن کونسل کےممبرسےمذاکرت کریں گے اور اس عمل میں پاکستان کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔