بجلی و گیس چور حکمرانوں کے گریبان پکڑنے کا وقت قریب آگیا، خرم ستگیر خان
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم ستگیر خان نے کہا ہے کہ بجلی و گیس چور حکمرانوں کے گریبان پکڑنے کا وقت قریب آگیا،عوام الیکشن والے دن چوروں اور لٹیروں کو اڑا کر رکھ دیں گے،آصف زردر ی کی عیاری اور ملک کو لاحق ہر بیماری کا علاج ووٹ کی شکل میں عوام کے پاس ہے ،عمران خان یہودی لابی کے اشاروں پر رقصاں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ آباد روڈ پر تعمیر ہونے والے گلہ پیر کندووالہ کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولے نے پانچ سال عوامی مسائل سے نظریں چراکر اقتدار کا جھولا جھولنے میںگزار دیئے اور ساری توجہ لوٹ مار پر مرکوز رکھی ،پیپلز پارٹی کے نعرے روٹی کپڑا اور مکان نے بھوک، کفن اورقبر کا عملی روپ دھار لیا ہے،عوام جھوٹ ،فریب اور دھوکہ دہی کی سیاست سے تنگ آگئے،پورے کے پورے ادارے ہڑپ کرجانے والوں کا یوم حساب آن پہنچاہے،آئندہ الیکشن میں عوام ملک کو لگی تمام بیماریوں کا علاج کریں گے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف قوم کے لئے امید کے چراغ کی مانندہیںاور قوم کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں،عمران خان اور دیگر جعلی انقلابیوں کو نواز شریف پر تنقید کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے،عوام ان کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں اور ماضی کی طرح انہیں ایک بارپھر مسترد کردیں گے،ٹکٹ ہو لڈر پی پی 93 چوہدری اشرف علی انصاری نے کہ کہ مسلم لیگ ن کے شیر کی دھاڑ سے مخالفین کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے نواز شریف کا راستہ روکنے کی خواہش کرنے والے عام انتخابات میں منہ کے بل گریں گے،جلسہ سے چوہدری صابر ڈوگر،چوہدری علی حسین ڈوگر،عابد حسین کھوکھر،عبدالسلام رضا،بابر ڈوگر،شہزاد بھٹی،مہر افضل،ضیاء الحق،اکرم مغل،عامر رضامغل،بوٹا انصاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔