برطانوی خواتین1.60ارب پاوٴنڈمالیت کے کپڑے ضائع کردیتی ہیں

لندن:برطانوی خواتین ایک ارب60کروڑ پاوٴنڈ کی لاگت کے کے کپڑے ضائع کر دیتی ہیں۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ایک تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ کی خواتین 1.6بلین پونڈ کی لاگت کے کپڑے اپنے وارڈ میں جمع کر لیتی ہیں اور وہ کپڑے بغیر استعمال الماریوں میں پڑے رہتے ہیں ان کو ضائع کرنے سے بھی انکار دیتی ہیں۔ان کی وارڈروب میں رکھے اوسطاً ایسے کپڑوں کی لاگت285پونڈ فی کس بنتی ہیں جن کو وہ کبھی زیب تن نہیں کرتی۔سب سے زیادہ لندن کی خواتین جن میں ہر خاتون کے پاس بغیر استعمال کے302.29پونڈ لاگت کا لباس پڑا ہوتا ہے اس کے بعد اسکاٹ لینڈ کی خواتین 301.90 اور آئیر لینڈ کی290.2 فی کس کپڑے رکھتی ہے۔برطانوی خواتین کے زیب تن کیے بغیران سب کپڑوں کو جوڑا جائے تو لندن سے نیو یارک تک4.5گنا سے بھی زیادہ کپڑوں کی زنجیر بن جائے گی۔ لندن سے نیو یارک کا فاصلہ15534میل ہے۔