بلوچستان میں گورنر راج کیخلاف احتجاج کا اعلان

بلوچستان میں گورنر راج کیخلاف جے یو آئی ایف اوربی این عوامی نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما محمد خان شیرانی کہتے ہیں کہ بیس جنوری کو مظاہرے اور پچیس جنوری کو ہڑتال کی جائےگی۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد خان شیرانی نے کہاکہ بلوچستان میں گورنرراج غیرآئینی ہے۔ گورنر راج کیلئے اسمبلی کی منظوری ضروری ہے۔ اس سلسلے میں صدارتی فرمان غیرآئینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈک پر سمجھوتہ نہ کرنے کی سزا گورنرراج لگا کردی گئی ہے۔ مولانامحمد خان شیرانی نے مطالبہ کیاکہ گورنرراج کےنفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔