ٹوکیو:سینٹرل مانیٹرنگ…دنیا بھر میں خواتین اپنے آپ کو دیگر خواتین سے منفرد اور پرکشش بنا نے کے لئے انوکھے ہیر اسٹا ئلوں کا انتخا ب کرتی نظر آتیں ہیں۔ جا پان میں بھی نو عمرلڑکیوں نے اپنے با لوں کو مردہ جھینگر اورٹڈوں سے سجا کر منفرد اسٹا ئل اپنایا ہوا ہے۔ اس انوکھے اسٹا ئل میں زیا دہ تر اِن مُردہ کیڑوں کو سر کے اوپر اور آگے والے با لوں پر لگا یا جا تا ہے۔ یہ جا پانی لڑکیاں تقاریب میں مردہ جھینگر اور ٹڈوں سے نا صرف بالوں کو سجاتیں ہیں بلکہ ان کی مدد سے سر پر ٹوپی بنا کر اس دلچسپ اسٹا ئل سے لطف انداز ہوتیں ہیں۔