جوڈیشل کمیشن کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں ہائیکورٹ کے ججز کی خالی آسامیان پر کرنے کے حوالے سے غور کیا جائے گا چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے جس میں ہائی کورٹ کے ججز کی خالی اسامیاں پر کرنے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری ڈاکٹر فقیر محمد کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بار میں جوڈیشل کمیشن کے لیے اپنا نمائندہ نامزد نہیں کیا ہے جبکہ صوبائی بار کونسلزکو بھی تحفظات ہیں۔ اٹارنی جنرل کے مطابق پاکستان بار اور صوبائی بار کی موجودگی کے بغیرکمیشن کی تشکیل آئینی طور پر نامکمل ہوتی ہے۔