جوہانسبرگ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بولرز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہر ہ کیا اور میزبان جنوبی افریقہ کی بساط دو سو تریپن رنز پر سمیٹ دی۔ جوہانسبرگ میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے چھ رنز بنائے تھے۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں دو سو تریپن رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے صرف سولہ رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو جنید خان اور عمر گل نے دو دو وکٹیں لیں۔ژیاک کیلس پچاس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈو پلیسی اکتالیس اور ہاشم آملہ سینتیس رنز جنوبی افریقہ کے دیگر نمایاں بیٹسمین رہے۔