جی ٹی روڈ پر پارکنگ اسٹینڈ ختم کاروباری لوگوں کیلئے نئی اُفتاد

میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں پنجاب میں سٹرکوں کا جال تیزی سے پھیلایا جا رہا ہے جسمیں کئی شہروں میں ترقیاتی کاموں کی اکثریت مکمل ہو چکی یا مکمل ہونے کے برابر ہے اب جبکہ کمشنر گوجرانوالہ کی اور ڈی سی او گوجرانوالہ کی نگرانی میں اندرون شہر گوجرانوالہ میں سٹرکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے اس تعمیراتی کام کے دوران عوام کو ایک نئی افتاد نے گھیر لیا ہے جس کی رو سے جٹی روڈ گوجرانوالہ کی سٹرکوں کے ساتھ ساتھ پارکنگ اسٹینڈز کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ پارکنگ کے اسٹینڈز کے نہ ہونے سے کئی قباحتین منظر عام پر آئیں گی جس کی رو سے پہلے عوام غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہے اب پارکنگ اسٹینڈز نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں صرف اور سٹرکوں پر ہی کھڑی کی جائیں گی جس سے عوام کے مسائل بڑھیں گے ،جبکہ شہریوں کو آلودگی سے بچانے کیلئے پارکنگ اسٹینڈز کی بجائے گرین بیلٹ کی تعمیر ہے ، اس سے سٹرکوں کی خوبصورتی اور عوام کو سیرو تفریح اور تازہ ہوا کے جھونکے میسر آئیں گے جس کم از کم شہری فضائی آلودگی کی قیامت سے ضرور آزاد ہوسکے ، جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے ساتھ واقع تمام پارکنگ اسٹینڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس فیصلے کا مقصد جی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ کی تعمیر ہے ، اس فیصلے سے عوام کی اکثریت کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی قابل ذکر امریہ ہے کہ سب سے پہلے پیس سنٹر میں پارکنگ اسٹینڈ ختم کیا گیا ہے دوسرے مرحلے میں غلہ منڈی کے قریب واقع بعض نجی بینکوں کی پارکنگ ختم کی جا رہی ہے ان پارکنگ اسٹینڈز کے ختم ہونے سے خدشہ ہے کہ شہر میں ٹریفک کا نظام مزید خراب ہو جائے گا ، اگر گوجرانوالہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو موجودہ نظام سے کئی قباحتیں ختم ہو جائیں گی اور دوکانداروں نے اپنی دوکانوں کے آگے فٹ پاتھوں پر فروٹ رہڑیاں ، چائے کے ٹی سٹالز کی جان چھوٹ جائے گی اور شہر خوبصورت نظر آئے گا۔