حکومت عوام کو جان ومال کا تحفظ دینے میں ناکام ہے،طاہرالقادری

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو جان ومال کا تحفظ دینے سمیت ہر محاذ پر ناکام ہوئی ہے، جس کے باعث عوام عدلیہ کا رخ کرتی ہے تاکہ انہیں انصاف مل سکیں۔ادرہ منہاج القرآن لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ اور حکومت دونوں درست طریقے سے اپنا کام نہیں کیا ، جس کی وجہ سے آج ملک میں دہشگردی اوربھتہ مافیا کا راج ہے، مہنگائی ،کرپشن لوٹ مار عروج پر ہے ، انہوں نے کہا کہ جب تک نظام نہ بدلا گیا ملک وقوم کے حالات ٹھیک نہ ہونگے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جب عدلیہ عوام کو انصاف دینے کے لیے مداخلت کرتی ہے تو حکمران جوڈ یشل ایکٹیوزم کا نام دیتے ہیں، ڈاکٹرطاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس تین دن جاری رہے گا اور اتوار کو تمام فیصلوں سےمیڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا