خواتین کیلئے لوہے کے پرس تیا ر

لندن کپڑے ، چمڑے اور پلاسٹک کے پرس تو خواتین کو پسند ہوتے ہی ہیں ۔تاہم اب لوہے کے پرس بھی تیار کئے جانے لگے ہیں۔ ایک بین الاقوامی ڈیزائنر کمپنی نے خواتین کیلئے لوہے کے پرس اور بیگز کی نئی رینج متعارف کروائی ہے ۔جن کی چین اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کی گئی ہے۔ نئے انداز کے یہ فیشن ایبل پرس 3000امریکی ڈالر مالیت کے حامل ہیں جن پر کانسی اور چاندی سے کوٹنگ کی گئی ہے۔