اسلام آباد:پانی و بجلی کے وفاقی وزیر راجاپرویز اشرف نے کہاہے کہ کوئلے اور سورج کی روشنی سے بھی بجلی پیداکی جارہی ہے اورسسٹم میں3500 میگاواٹ بجلی آجانے سے اس سال کے آخرتک ہمیشہ کیلئے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائیگا۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)میں ملازمین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی راجاپرویز اشرف نے کہا کہ خراب کارکردگی پرملازمین کااحتساب کیاجائے گا۔ انہوں نے آئیسکو ملازمین کیلئے دوسالانہ بونس کا اعلان بھی کیا۔ راجاپرویزاشرف نے بتایاکہ اگلے سال بجلی بنانے کیلئے104 ارب روپے کے منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔