اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔انہوں نے یہ باتیں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹ کے ارکانpatrick Leahy,Mr,Mark Warner,اورMr Sheldon Whithouse سے بات چیت میں کیں ، جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن بھی موجود تھیں۔ صدر زرداری کاکہناتھاکہ ملک سے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے ، خطے اور دنیا میں قیام امن کے لیے پاکستان سنجیدہ اقدامات جاری رکھے گا۔صدرزرداری نے کہا کہ پاکستان کو نقل مکانی کرنے والے افراد کی مدد اور بحالی کے لئے عالمی برادری کی بھرپور امداد کی ضرورت ہے۔امریکی سینیٹرز نے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ امریکادہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھے گا۔