دہلی :دہلی کی چلتی بس میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے 5 ملزمان کوآج پہلی بارعدالت میں پیش کیاجائے گا۔رام سنگھ،مکیش سنگھ،وجے شرما،اکشے ٹھاکراورپون گپتاپرفردجرم عائد کی جا چکی ہے۔ملزمان پرقتل،اجتماعی زیادتی کے علاوہ اغواسازش اورحملے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ پولیس نے ڈی این اے اوردیگرفرانزک شواہدحاصل کرلیے ہیں۔دوسری جانب زیادتی کاشکارہوکرمرنے والی لڑکی کے دوست نے بھی ملزمان کوشناخت کرلیا ہے۔تاہم عدالت میں ملزمان کواُن پرلگائے گئے الزامات کی چارج شیٹ دی جائے گی اوراُن سے اپنے دفاع میں وکیل کرنے کے بارے میں پوچھاجائے گا۔اگرملزمان کے خلاف فیصلہ ہواتواُنہیں موت کی سزاسنائی جائے گی۔چھٹے ملزم کی عمر17 برس ہے جس کاکیس الگ عدالت میں چلایاجائے گا۔