پشاور:ملاکنڈ ڈویژن کے شورش زدہ علاقوں سے متاثرین کی نقل مکانی جاری ہے اور اب تک رجسٹرڈ متاثرین کی تعداد18 لاکھ38 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی ریلیف کمشنریٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں نقل مکانی کرنیوالے افراد کی رجسٹریشن جاری ہے۔ متاثرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے رجسٹریشن پوائنٹ کی تعداد86کردی گئی ہے۔ کیمپوں سے باہر اب تک رجسٹرڈ متاثرہ خاندانوں کی تعداد دو لاکھ چھ ہزار ایک سو سے بڑھ کردو لاکھ گیارہ ہزار ایک سو دس ہوگئی ہے جو17 لاکھ38 ہزار978 افراد پر مشتمل ہیں ۔ صوبائی ریلیف کمشنریٹ کے مطابق متاثرین کیلئے قائم منظور آباد ریلیف کیمپ، جلالہ مردان، شیخ یاسین، شیخ شہزاد، شاہ منصور صوابی، یارحسین صوابی، جلوزئی نوشہرہ اور پلوسہ چارسدہ ریلیف کیمپوں میں92 ہزار336 افراد پر مشتمل14 ہزار793 خاندان مقیم ہیں