کراچی :عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خسرہ پر رپورٹ جاری کر دی۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں اب تک خسرہ سے 210 افراد ہلاک ہوئے، صوبے میں مجموعی طور پر خسرہ کے 7 ہزار 274 کیس رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 9 جنوری تک خسرہ کے خلاف ہنگامی مہم شروع کر دی گئی ہے، پاکستان میں 29 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے، حکومت سندھ کو خسرہ سے بچاؤ کے 13 لاکھ انجکشن فراہم کر دیے گئے ہیں۔