اسلام آباد:سوات آپریشن میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران17شدت پسندوں کو ہلاک اور4کو گرفتار کر لیا ہے۔تر جمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سوات میں شدت پسندوں کے گڑھ پیو چار میں اپنا کنٹرول قائم کر رہی ہیں ۔تر جمان نے کہا کہ بنئی بابا زیارت میں 3شدت پسند ہلاک جبکہ ایک کمیشنڈ آفیسر شہید ہوا جبکہ بونیرکے علاقے قمبر بازار میں ایک افسر شہید اور4اہلکار زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں8شدت پسند ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید ہو ا۔تر جمان کے مطابق تختہبند گاؤں اور قمبر کو محفوظ بنا لیاگیا۔ دریں اثنا پاک فوج کے ترجمان کے مطابق مینگورہ چوک سے دو پولیس اہلکار کی لاشیں ملی ہیں۔