گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے مرکزی راہنماکوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 96 چوہدری شہباز علی مہرنے کہا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں انقلابی تبدیلی لاکر عد ل وانصاف پہ مبنی معاشرے کا قیام لائیں گے انقلاب کا طوفان اقتدار کے حواریوں کی سیاست کو دفن کردے گا اسلام آباد اور لاہور کے حکمرانوں کا سیاہ دور اب ختم ہونے والا ہے اور ملک میں آنے والا پی ٹی آئی کا سونامی ان لٹیرئے سیاستدانوں حکمرانوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بہا کر لے جائے گا اور ان کا عبرت ناک انجام ہوگا اور آنے والے دور عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہوگا، چوہدری شہباز علی مہرنے کہا کہ تحریک انصاف برسراقتدار آکر بھی ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی،انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کے حکمران ملک وقوم سے مخلص نہیں مہنگائی ،کرپشن ،لوٹ مار کے حامی حکمران عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے سرکاری وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں آتا انقلاب ہی عوام کی تقدیر بدلے گا عمران خان قوم کیلئے امید کی کرن ہیں۔