سی این جی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کررہےہیں،پراچہ

سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ نے کہا ہے سندھ میں سی این جی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کررہےہیں۔ کراچی میں اےآروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے غیاث پراچہ نے کہاکہ ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ غیر منطقی،ناقابل قبول ہے۔انہوں نے الزام عائدکیاکہ مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کی غلط پالیسیوں کے خلاف ملک توانائی کے بحران کاشکارہوا۔۔انہوں نے کہاکہ وہ بند سی این جی اسٹیشنز کھلوانے کیلئے جدوجہد کررہےہیں، ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔غیاث پراچہ نے بتایاکہ حکومتی زیادتیوں کے خلاف فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں مظاہرےکیے۔آج لاہور موٹر وے پر مظاہرہ کیاجائےگا۔