صرف8سال کی عمر میں آئل پینٹنگ کے شاہ کار تخلیق کرنے والی بچی

لاس ویگاس:امریکہ کے شہر لا س ویگا س میں آٹھ سال کی ایک ایسی باصلا حیت مصورہ موجود ہے جس نے بہت کم عمری میں آئل پینٹنگ کے شا ہکا ر بناکر دنیا بھر میں شہرت حاصل کر لی ہے۔Autumn De Forestنا می اس ننھی مصورہ کی مقبولیت کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جا سکتا ہے کہ اس کی پینٹنگز ایک بر طا نوی گیلری میں نما ئش کیلئے پیش کی گئیں اور درجنوں پینٹنگ صرف 30منٹ کے وقت میں دو لا کھ پچا س ہزار امریکی ڈالرز میں فروخت بھی ہو گئیں۔ فنِ مصوری کی غیر معمولی صلا حیت رکھنے والی اس بچی کو انٹرویو کیلئے لا تعداد ٹی وی شو ز میں بھی مدعو کیا جا چکا ہے جس نے صرف چھ سا ل کی عمر میں مصوری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔