طاہرالقادری کے مشن سے جمہوریت مضبوط ہوگی ،چودھری برادران

لاہور:مسلم لیگ ق کا رہنماوٴں چودھری شجاعت اورچودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے مشن سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ ظلم کیخلاف تحریک میں انکا بھرپور ساتھ دینگے ۔لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو ظلم کیخلاف تحریک چلائی ہے اس میں ان کا ساتھ دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کیلئے ٹیسٹ کیس تھے، پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ شریف برادرن کی پالیسی سے الیکشن کمیشن کی بدنامی ہوگی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے مشن مشن سے جمہوریت مضبوط اورآئین کی پاسداری ہوگی۔