طاہر القادری کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہیں گے ، رحمان ملک

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ خراب موسم کے باعث وہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کیلئے لاہور نہیں جا سکے۔ طاہرالقادری سے ملاقات کا مقصد انہیں منانا نہیں بلکہ لانگ مارچ میں سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کرنا ہے ۔ اسلام آباد میں بھارتی اداکار شتروگن سنہا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے عوامی روابط ضروری ہیں ۔شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو ملکر غربت کے خلاف جنگ لڑنی چاہیے ۔ پاک بھارت تعلقات کی بحالی کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں ۔ اس موقع پر رحمان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہیں گے ۔