عدالت کے حکم پر عمل درآمدنہ کرنے والوں کو نشان عبرت،چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ دس ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسکا چالان عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور اسے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے ۔ اس پر عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ پولیس آفیسر کے خلاف کاروائی کریں تاہم آئی جی کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی جس پر عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو تین دن میں زیر التواع چالان عدالت میںپیش کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آئندہ کوئی بھی قیدی ایک لہمہ بھی خلاف ضابطہ حراست میں نہیں رہے گا ۔ مقدمے کی سماعت مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔