فلم”ڈیوڈ“اور ”اسپیشل 26“کے پہلے گانوں کی ویڈیو جاری

ممبئی:کئی معروف ناموں پر مشتمل اسٹار کاسٹ پر مبنی بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم”ڈیوڈ“کے نئے گانے ”ماریہ پتاشے“کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ منظرِ عام پر آنے والے اس گانے ”او ماریہ پتاشے“کو وکرم اور ریمو فرنانڈس کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کی موسیقی بھی ریموفرنانڈس نے ترتیب دی ہے۔ ہدایتکار سجوئے نمبیار کی اس فلم میں نیل نیتن مکیش، لارا دتہ، تبو، ایشا شیروانی، وکرم، ونے ورمانی اور مونیکا ڈوگرا جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔ فلم کی کہانی تین ڈیوڈز کے گرد گھومتی ہے جن کا تعلق تین مختلف ممالک اور تین مختلف ادوار سے رہا ہے۔ تین زندگیاں اور تین تقدیروں کا ایک ہی نام ڈیوڈ سے کنکشن لیے اس کہانی کو ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے جو بیک وقت تامل اور ہندی زبان میں یکم فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ دوسری جانب بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور کاجل اگروال کی نئی ایکشن ڈارامہ فلم ”اسپیشل 26“کے پہلے گانے ”دھڑ پکڑ“ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ”دھڑ پکڑ“ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف گلوکار بپی لہری کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی کو ایم ایم کریم نے کمپوز کیا ہے۔ ہدایتکار نیرج پانڈے کی اس فلم میں اکشے اور کاجل مرکزی کردار منوج باجپائی کے ساتھ ساتھ جمی شیرگل اور انوپم کھیر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ”اسپیشل 26“ کی کہانی نقلی ریڈکے گرد گھومتی ہے جہاں1987ء میں ایک جعلی سی بی آئی آفیسر نے 26افراد کی مدد سے دن دھاڑے جیولری اسٹور پر چھاپہ مارا اور لاکھوں روپے کی جیولری قبضے میں لیکر چلتے بنے۔ شیتل بھاٹیہ اور کمار منگٹ پاٹھک کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم اگلے سال8فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی موسیقی ہمیش اور ہنی سنگھ نے دی ہے۔